ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی زبان کاٹ کر لانے پر ایک کروڑ روپئے دینے کا اعلان

مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی زبان کاٹ کر لانے پر ایک کروڑ روپئے دینے کا اعلان

Tue, 26 Dec 2017 20:47:18    S.O. News Service

 کلبرگی:26/ دسمبر(ایس اؤنیوز)ضلع پنچایت کے سابق ممبر گروشانت پٹے دار نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے آئین کو تبدیل کرنے کی باتیں کرنے والے مرکزی اسکل ڈویولپمنٹ وزیر اننت کمار ہیگڈے کی زبان کاٹ کر لانے والے کو ایک  کروڑ روپئے نقد انعام دیا جائے گا۔

کلبرگی میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے پٹے دار نے کہاکہ موصوف وزیر سکیولرزم لفظ کی بے عزتی کرتےہوئے بیان بازی کررہے ہیں۔ انہیں مرکزی وزرات سے خارج کرنا چاہئے ، ملک میں تمام لوگ امن و سکون سے زندگی گزار رہے ہیں لیکن مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے اپنے بیانات کے ذریعے سکیولرلوگوں کی بے عزتی اور ہتک کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جو بھی ملکی دستور کی مخالفت کرتاہے اس کو دیش دروہی کہا جاتاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  اننت کمار ہیگڈے کو مرکزی وزارت سے نکال باہر کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں موجود آلند کے رکن اسمبلی بی آر پاٹل نے کہاکہ سکیولرلوگوں کو اپنے ماں باپ کے خون کا پتہ نہ  ہونے والے بیان پر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف کریمنل مقدمہ دائر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے گفتگو کرنے کے بعد بہت جلد کیس درج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کوپل کے ایک پروگرام میں ملک کے آئین کو بدلنے کی بات کہی تھی  اور سیکولزم کی باتیں کرنے والوں کو لتاڑتے ہوئے  کہا تھا کہ ان لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے ماں باپ کون ہیں۔ ان کے اس بیان پر ملک بھر میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اور ریاست بھر میں اننت کمار ہیگڈے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں۔


Share: